ابنا: شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے عوام کے فیصلے کو ملک کے سیاسی مستقبل کی تعیین میں اہم کردار کا حامل قرار دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان جاری کر کے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کو شام کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنےکا اختیار نہیں ہے اس لئے کہ صرف شام کے عوام ہی اس سلسلے میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا حق رکھتےہیں۔شام کی وزارت خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہےکہ شام کے عوام اغیار کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کے بجائے وہ شام کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔شام کی وزارت خارجہ نے جنیوا دو کانفرنس میں اپنے ملک کی حکومت کی آمادگي کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ دمشق اس کانفرنس میں شرکت کے لۓ کسی بھی پیشگي شرط کوقبول نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475156
شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے عوام کے فیصلے کو ملک کے سیاسی مستقبل کی تعیین میں اہم کردار کا حامل قرار دیا ہے۔